
اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمیشن کے معزز اراکین شریک ہوئے
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور و خوض کیا گیا
اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی.
https:/latest-news/9243/
https:/latest-news/9237/
