مریم اورنگزیب کا کمشنرکا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور تحقیقات کرانے کا مطالبہ

لاہور: کسی امیدوار کو بھی 50 ہزار کی لیڈ سے نہیں جیتوایا گیا، تحقیقات ہونا چاہیے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی 8 دن تک کس کس سے رابطے میں رہا،ان کا فون بھی تحویل میں لینا چاہیے، یہ ایک گروہ ہے جو ملک میں استحکام نہیں چاہتا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمشنر نہ ڈی آر او اور نہ ہی آر او تھے،کمشنر اگر ثبوت نہ دے سکے تو انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے،کمشنر راولپنڈی نے کہا  کہ فارم 45 میں کوئی غلطی نہیں، الیکشن دوبارہ نہیں ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ آمریکی مداخلت سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں،حکومت سازی ہورہی ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش ہورہی ہے،ان حالات میں ایک کاغذ لہرا کر کیا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ عدالت اور الیکشن کمیشن کو چھوڑ کر آمریکا جا رہے ہیں، کمشنر راولپنڈی کے تمام الزامات کی تحقیقات ہونے چاہیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں