
کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عسیٰ نے کمشنر راولپنڈی یاقت علی چٹھہ کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الزامات لگانا آپ کا حق ہے، ان کے ثبوت بھی دین۔
چیف جسٹس نے کہا کہ الزامات میں ذراسی بھی صداقت ہے تو ثبوت دیں،میرا کردار ایک حد تک الیکشن کرانے میں ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عسیٰ نے کہا کہ کل کوئی قتل کا الزام لگادیں، کل کوئی چوری کے الزامات لگادیں، لیکن ثبوت بھی دینہ ہونگے۔
