الیکشن نتائج تین ماہ پہلے بن چکے تھے، پیمنٹ بھی ہوچکی تھی،پیر پاگارا

حیدرآباد: پاکستان مسلم لیگ (ف) کے سربراہ پیر پگارا نے جے ڈی اے کے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ دوراں الیکشن میں کہیں بھی نہیں نکلہ گھر پر رہا، دوستوں نے کہا کہ مگر میں گھر سے باہر نہیں نکلہ، اس لئے نہیں نکلہ کہ الیکشن تین ماہ پہلے بک چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی وجہ سے ہم آرام سے سوتے ہیں، اختلافات ہوتے رہتے ہیں، ہم فوج سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے، میں سیاست سے اس لے دور رہتا ہوں کہ سیاست میں جس کو زیادہ جھوٹ بولنا آتا ہو وہ بڑا لیڈر ہے،

ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں عمران خان چور نہیں، اگر اس سے غلطی نہیں ہوتی تو وہ فرشتہ ہوتا، بانی پی ٹی آئی سے پہلے جوبھی آئے کیا وہ چور نہیں تھے؟ اگر عمران خان چور ہے تو ہم سب چور ہیں۔

پیر پگارا نے کہا کہ  جو کھچڑی پک چکے ہے اس لگتا ہے کہ نئی حکومت8 سے 10 ماہ بھی نہیں چلے گی،اب آزمانے کیلئے کچھ بھی نہیں بچا، جو آئینگے ان کو یہ ہی جج لیگل کور دینگے،الیکشن نتائج سے ثابت ہوا کہ اب کوئی بھی لیڈر نیشنل لیول کا نہیں۔

https:/latest-news/9190/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں