
سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے فضل الرحمان کے بیان کی تردید کردی
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے فضل الرحمان کے بیان کی تردید کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قریبی ذرائع نے مولانا کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی امیر کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنے حقائق درست کر لیں،جنرل فیض حمید عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے سے کئی ماہ قبل آئی ایس آئی چھوڑ چکے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب یہ بھول گئے ہیں کہ جس وقت عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تھی اس وقت جنرل فیض کور کمانڈر پشاور تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل باجوہ پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب مولانا اس وقت کے آرمی چیف کے گھر اس وقت ملنے گئے جب مولانا عمران خان کیخلاف لانگ مارچ کر رہے تھے، دوسری ملاقات مولانا فضل الرحمان کے ساتھ 26؍ مارچ 2022ء کو دوسرے کئی اپوزیشن رہنماؤں کی موجودگی میں ہوئی تھی۔
