
اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربرہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی
مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفدکا خیر مقدم کیا۔ حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ ہے یہ عوامی مینڈیٹ نہیں۔
بیریسٹر محمد سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 17 فروری کو احتجاج کررہی ہے اور یہ تحریک جاری ہے گی۔
