نامزد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفر آباد: علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو نامزد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم کے دوران  جہلم میں پتھراؤ ہوا اور انکے گارڈز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں