مسلم لیگ ن کی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ، خواہش ہے آصف علی زرداری صدر مملکت بنیں،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی وزارت اعظمیٰ کا ووٹ مسلم لیگ ن کو دیے گی، خواہش ہے کہ آصف علی زرداری ملک کا صدر بںیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو مئنڈیٹ نہیں ملہ، میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں، پارٹی باقی کابینا کا حصہ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں رکتا، ہمیں ملک میں سیاسی عدم استحکام بھی نظرآرہا ہے،

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات نہیں کرے گی ، اعلان کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بننے کا امکان ختم ہوگیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینٹ،اسپیکرشپ کیلئے پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی،چاہتے ہیں کے جلد حکومت سازی مکمل ہوجائے اور ملک ترقی کری۔خواہش ہے کہ آصف علی زرداری ملک کا صدر بنیں۔

https:/latest-news/9092/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں