پیپلز پارٹی کا سیاسی پارٹیوں سے رابطوں کیلئے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورکو آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا، جس میں ملک بھر سے اراکین نے شرکت کی

قیادت کو مبارکباد دی گئی ہے، آج تمام صوبوں کے رہنما شامل ہوئے،اپنے تحفظات کا اظہار کیا

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان، شازیہ عطا ماری اور فیصل کریم کنڈی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا اور کمیٹیاں بنائی جائیں گی

شیری رحمان، شازیہ عطا ماری اور فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے الیکشن لڑا، دوراں انتخابات جو بھی کچھ ہواس پر بھی بات چیت کی گئی۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری ہے

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین موجود ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا آغاز شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت جاری ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات کے بعد ملک کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو اور ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں