
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی نے رات گئے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے ایک بار پھر ہم پراعتماد کیا ہے، کراچی کی 18 نشستوں پر ایم کیوایم لیڈ کررہی ہے۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کل سے کراچی کی ذمے داریاں ہمارے کندھوں پر آئیں گی،عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
