
قصور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ اس دور سے باہر نکلنا ہے،ہم نے پھر سے ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے۔
قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ساتھ ہیں، ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نہ جاتی تو یہاں پر موجود ہر شخص کےپاس اچھا روزگار ہوتا، موجودہ دور میں ہر نوجوان کو روزگار ملنا چاہئے، شہبازشریف اس جذے کو پاکستان کیلئے استعمال کرویہ پاکستان کی تقدیر بدل کررکھ دے گا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہاں پر جب سٹیڈیم بنے گا تو میں شہبازشریف کو افتتاح کیلئے لے کر آؤں گا،جو کہتے تھے کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی لاکھوں گھرملیں گے، کہاں گئی نوکریاں اور کہاں گئےگھر؟
