
لاہور: 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمپین کا آج آخری روز ہے، جسلے جلوس و ریلیاں صرف آج کے روز ہے نکالی جا سکتی ہیں۔
تمام امیدوار رات 12 بجے تک ووٹرز کو مائل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن واضح کرچکا ہے کہ انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
پولینگ اسٹیشنز پر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین نے محدود وقت میں اپنی محنت اور منظم منصوبہ بندی کے ذریعے اہم ذمہ داری کی تکمیل کی، بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور ہوائی دونوں طریقوں سے مکمل کیا گیا ہے۔
