کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،نگران وزیراعظم

مظفر آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قائداعظم نے واضح کیا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستان اور کشمیری اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف یکطرفہ طور پر کوئی حتمی حل مسلط نہیں کر سکتا،مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہم لاتعلق نہیں رہ سکتے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں واحد دہشتگرد بھارت ہے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے، قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے قرار دیا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں