شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو موازنے کا چیلنج دے دیا

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مناظرہ بھی ہو جائے گا لیکن کل کی بارش سے لاہور اور کراچی کا موازنہ ہوگیا ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹھاٹھیں مارتا سمندر  تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا، مائیں بہنیں گھٹنے گھٹنے پانی سے گزر رہی تھیں۔

صدر مسلم لیگ ن کہا کہ بلاول جہاں سے بھی الیکشن لڑیں، ان کا حق ہے لیکن پیسے بانٹ کر شناختی کارڈ رکھنا ووٹ کی بدترین توہین ہے

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، عوام ہماری کارکردگی دیکھ کر 8 فروری کو ووٹ دے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا چور کون ہے؟ دودھ کا دوھ پانی کا پانی ہوگیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں