تہذیب کا دشمن جیل میں پڑا ہے:فضل الرحمان

بنوں میں جلسے سے خطاب میں کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا 60 سال گزرنے کے باوجود  بنوں کے عوام کی جمعیت سے وابستگی مضبوط ہوئی ہے، بنوں کے عوام وفادار لوگ ہیں۔

مولانافضل الرحمان نے کہا ریاست مدینہ کے حوالے سے ان کی کوئی سوچ نہیں تھی،اب جب قانون حرکت میں آیا تو کہتا ہے جھوٹے مقدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدامنی پاکستان میں روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، ہمارا آئین کہتا کہ ملک میں اسلامی نظام ہوگا، ہم تعصب کی سیاست نہیں کرتے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج امریکا میں فوج میں لوگ بھرتی نہیں ہو رہے، آج امریکا سپر پاور نہیں ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں