پیٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

8فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

حکومت نے بجلی فی یونٹ 4 روپے 56 پیسے مہنگی کردی،نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی ہونےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے

بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں