
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجا نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں
انہوں نے کہا کہ وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے،آر ٹی ایس کی بجائے الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال شفاف انتخابات کیلئے ہے۔
