
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کاغذات نامزدگی تاخیر سے منظور ہونے پر الیکشن سے دستبردر ہوگئیں ہ
صنم جاوید نے کہا ہے کہ والدہ اور بچے عباد فاروق کے بھائی کی انتخابی مہم کرنے جا رہے ہیں۔
صنم جاوید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ن ليگ کا دفتر جلانے کے الزام میں صنم جاوید کے جوڈيشل ریمانڈ میں 13 فروری تک توسیع کردی۔
میڈيا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کاغذات نامزدگی واپس کیوں لے لیے؟
صنم نے جواب میں بتایاکہ میرے کاغذات نامزدگی تاخیر سے منظور ہوئے، میری والدہ اور بچے عباد فاروق کے بھائی کی انتخابی مہم کرنے جا رہے ہیں، سب سے عباد فاروق کے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتی ہوں۔
