
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے کی
جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بینچ کا حصہ تھے۔
دوراں سماعت جواد ایس خواجہ کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بینچ کی دوبارہ تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کوبھیجا جائے۔
لاہور بارکے وکیل حامد خان نے کیس میں دلائل دینے کی کوشش کی تو جسٹس سردار طارق مسعود نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نہ دیں
جسٹس سردار طارق مسعود نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا۔
