مسلم لیگ(ن) آفس کیس: صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعدازگرفتاری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیاکہ ملزمہ صنم جاوید کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا

ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرلی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں