ہمارا منصوبہ ہے نوجوانوں کو پیروں پر کھڑا کریں گے،نواز شریف

سیالکوٹ میں ن لیگ کے جلسہ عام سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ ہے نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کریں گے ، کاروبار کے لیے قرضہ دیں گے

نواز شریف کا کہنا تھا کہ  نوجوانوں کی بڑی تعداد  ن لیگ کے ساتھ ہے،کون ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں یوتھ ن ليگ کے ساتھ نہيں، وہ آج کے جلسے میں دیکھ لیں۔

ان کا کہناتھا کہ لاہور سے سیالکوٹ ٹرین بھی چلائيں گے، سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے، سیالکوٹ اپنی پہچان رکھتا ہے

نواز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف سے 34 سال کا تعلق نہیں یہ 55 سال کا تعلق ہے، خواجہ آصف اور میں نےگورنمنٹ کالج لاہور سے اکٹھےگریجویشن کی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں