ملک بھر میں سردی بڑھ گئی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں دھند کا راج

لاہور:جنوری کی آخر میں ملک بھر میں کڑاکے کی سردی کے ساتھ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں دھند کا راج برقرار ہے۔

شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے، شدید دھند کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بھی ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور سے فاروق آباد، ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں