ن لیگ پی ٹی آئی کے کارکنان سے انتقام لے رہی ہے، بلاول بھٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو لاہور میں کم تعداد میں ہونے کا طعنہ دینے والے بھول گئے کہ لاہور میں کارکنوں نے شہید ذوالفقار بھٹو کی شہادت پر خود سوزیاں کیں اور جب بی بی پاکستان آئیں تو شاندار استقبال بھی کیا گیا۔

اقتدار میں آنے کے بعد 17 وزارتیں اور اشرافیہ کو دی جانے والی سبسڈی بند کرکے ہونے والی بچت کو عوام پر خرچ کریں گے۔

لاہور جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے اقتدار میں آتے ہی 17 وزارتیں اور اشرافیہ کو سبسڈی دینا بند کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولر پینل کے ذریعے 300 یونٹس تک بجلی مفت کردیں گے، خواتین اور کسانوں کو کارڈز فراہم کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تحریک انصاف کے کارکنان سے انتقام لے رہی ہے، ہم نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی مخالفت کی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں