
اہداف پورے نہ ہونے پر حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس، چینی مہنگی کرنے سمیت ہر ماہ 18 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی کرا دی۔
بجٹ خسارہ اور ریونیو اہداف پورے نہ ہونے پر نیاں پلان تیار کیا گیا جس پر عملدرآمد سے حکومت کو ماہانہ 17 ارب، پانچ ماہ میں 90 ارب روپے آمدن متوقع ہے
چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویزبھی پلان کا حصہ بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹیکسٹائل، لیدر مصنوعات پر جی ایس ٹی 15 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے
نگران حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر بھی کر دیا ہے
