
اڈیالا جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا تھاکہ ایران کی جانب سے حملے کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان ایران خراب تعلقات سے اسرائیل اور دشمن خوش ہوں گے, تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں
پاکستان تحریک انصاف کے بانی کا کہنا تھا کہ تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں،5 اگست نہ ہوتا توبھارت سے دوستی اورمذاکرات کی پوری کوشش کرتا اورکی بھی۔
انہوں نے کہا کہ میری سب سے بڑی غٖلطی کمزور حکومت لینا تھا، کمزور حکومت لینے کے بجائے مجھے پھر سے انتخابات کروانے چاہیے تھے
صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سیاسی آدمی ہوں، 19 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات کرنے کو تیار ہوں۔
