
پاک ایران کشیدگی کے بعد صورتحال پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیف شریک ہوں گے،خفیہ اداروں کے حکام کی بھی شرکت ہوگی۔
اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائےگی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر اہم فیصلے کیئے جائیںگے۔
یاد رہے کہ ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک گاؤں پر میزائل فائر کیئے تھے جس میں 2 معصوم بچیاں شہید اور تین زخمی ہوگئیں تھیں، پاکستان نے ایران کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سیستان میں کارروائی کی تھی جس میں متعداد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
https:/latest-news/8383/
