چین کی پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

اسلام آباد: صوبے بلوچستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملے پر چین کی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فریقین سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پاکستان-ایران کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے دونوں ملک مل کر کام کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی فورسز نے بلوچستان کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں