
رتوڈیرو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین چاہے کسی بھی صوبے سے ہوں وہ تمام مشکلات میں ہیں، میں اپنے کام سے مطمئن نہیں لیکن آپ اگر دیکھے یہ دنیا میں کی پہلی مثال ہے کہ ہم گھر بنا کر دے رہے ہیں، یہ دنیا میں سب سے بڑا منصوبا ہے لیکن سست روی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب عمران خان وزیراعظم تھے تب انہوں نے کوئی ایک بھی گھر بنایا؟، ہو سکتا ہے شہباز شریف نے کوئی ایکا تکا کام کیا ہو، ہم چاہتے ہیں کے ہم مزید کام کریں اور گھر گھر روزگار پہنچائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی کام کرتے ہیں تو کوئی نہ کوئی ادارہ پہنچ جاتا ہے، ہمارا کام ہے لوگوں کو روزگار دینا، دوسری پارٹیز اقتدار میں آکر روزگار چھین لیتی ہیں، وہ صرف اپنے لیئے سوچتے ہیں عوام کے بارے میں نہں سوچتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن بعد اکر کسی شخص کو چوتھی بار وزیراعظم بنایا گیا تو اس کے نقصانات ہونگے، ہم چاہتے ہیں کے عوامی راج قائم کریں۔
