
قمبرشہدادکوٹ:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھر بنانے میں رکاوٹیں دالی جارہی ہیں۔خواتین کو جو مالکانہ حقوق دینہ تھے اس میں بھی رکارٹ ڈالی جا رہی ہے۔ میں اس پر احتجاج بھی کرتاہوں، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ اس مسئلی میں رکاوٹ ختم کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن مقابلہ نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہے سیاست کرناچاہتی ہے، وہ خالی پچ پر کھیلنہ چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کو انتخابی نشان نہیں دیا، کسی کو کیٹل تو کسی کو کوئی اور نشان دیا گیا ہے انہیں تیر سے محروم رکھا گیا ہے، ہم الیکشن کمیشن سے رجوع کریںگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی یاست اب جھمہوی نہیں رہی، وہ پرانی سیاست کے عادی بن چکھے ہیں۔
