
کراچی: سندھ کے معروف اداکار میر محمد لاکھو 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
اداکار میر محمد لاکھو نے پی ٹی وی پر لاتعداد ڈراموں میں کام کیا اور کمدار کے نام سے خوب مقبولیت حاصلی کی
میر محمد لاکھو کو اپنے اصل نام سے کم اور کردار سے زیادہ پہچانہ جاتا ہے۔
سندھ کے اداکاروں میں میر محمد لاکھو کا نام اول درجہ میں آتاہے
میر محمد لاکھو کے بچھڑجانے پر شوبز کی دنیا آبدیدہ ہے،رضوان صابر

کراچی: نامور ڈرامہ ڈائریکٹر رضوان صابر نے سندھ کے معروف اداکار میر محمد لاکھو کے بچھڑجانے پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سینیئر اداکار کا بچھڑجانہ شوبز کی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔
رضوان صابر نے کلک بریکنگ 24 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میر محمد لاکھو کے بچھڑجانے پر شوبز کی دنیا آبدیدہ ہے، ایسے اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میر مححمد لاکھو اور میری والد محترم رشید صابر کے درمیاں گھری دوستی تھی، جب والد صاحب کے پاس آتے تھے تو میری بھی ملاقات ہوجاتی تھی،دونوں کے درمیاں تاریخی گفتگو سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا تھا۔
رضوان صابر کا کہنا تھا کہ میر مححمد لاکھو ان کم اداکاروں میں سے تھے جنہوں نے دل و جان سے کام کیا اور ہر کردار کو خوب نبھایا،وہ سینیر اداکار اکیڈمی کا درجا رکھتے تھے، ہم انہں کبھی نہیں بھولیںگے۔
