
اسلام آباد:الیکشن 2024ء کے التوا سے متعلق یہ قرارداد آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کو سیکیورٹی چیلنجز کے سبب تین ماہ تک ملتوی کیئے جائیں۔
ملک بھر میں عام انتخابات کے دوراں انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں مسلسل اضافے پر یہ ایوان گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے نتیجے میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
