پاکستان ٹی ٹی پی سے بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقا کی جانب سے غزہ کے فلسطینی عوام کے حق میں اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کو سراہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں

ممتاز زہریٰ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹی پی سے ڈائیلاگ میں دلچسپی نہیں رکھتا، افغان حکومت سے ہمارے مطالبے یہی ہیں کہ  دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے،پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان نے کرمان ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کہا کہ بھارت پلوامہ واقعہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا، بالاکوٹ بھارت کے لیے ایک ڈراونا خواب ثابت ہوا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گرائے،70 برس سے بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار کر رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں