اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نےکہا ہے کہ اقوام عالم کو وباؤں سے محفوظ بنانے اور صحت کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے
گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ سے خطاب کرتےہوئے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ مندوبین پر مشتمل یہ اجتماع ہماری اجتماعی کوششوں میں باہمی تعاون کے جذبے کی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کے سامنے مقصد اور امید کے گہرے احساس کے ساتھ کھڑا ہوں، عالمی صحت کی حفاظت کے حصول میں ہم نہ صرف اپنی قوموں کے نمائندوں کے طور پر بلکہ ایک مشترکہ ذمہ دارارن کے طور پر اس پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صحت عامہ کے نظام کی بنیادوں کو مضبوط بنائیں
ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے وزرا، ماہرین اور مندوبین پر مشتمل یہ اجتماع ہماری اجتماعی کوششوں میں باہمی تعاون کے جذبے کی مثال ہے۔