
پیپلز پارٹی کے سینیٹربہرمند خان تنگی نے سینیٹ میں قرارداد پیش کی
متن میں کہا گیا ہے کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پرمبنی پروپیگینڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپاک فوج کےخلاف بدنیتی پرمبنی پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے دی گئی قربانیوں کا ادراک کرتے ہیں۔
