
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے اور پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔
صحافیوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو بطور جماعت مائنس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
انہوں نے کہا کہ پشاورہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا لیکن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کے ذریعے پی ٹی آئی کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن اورعدلیہ سے ہے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کو اب اس معاملے میں مداخلت کرنا ہوگی۔
