
غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے فلسطین پر سال 2023 سے جاری حملے سال 2024 میں بھی جار رکھے۔
اسرائیلی طیاروں نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں شیخ یوسف کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں شیخ یوسف کے اہلخانہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 68سالہ شیخ یوسف 2005 سے 2006 تک فلسطین کے وزیر مذہبی امور بھی رہے تھے۔
