توشہ خانہ تحائف کی قیمت سے متعلق نیب رپورٹ میں اہم انکشافات

سعودی ولی عہد سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ملنے والے تحائف کی قیمت سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔

نیب رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تحائف کی قیمت کم لگا کر خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

دبئی سے تخمینہ لگوانے پر پتا چلا کہ قومی خزانے کو ایک ارب سے زائد کا نقصان پنچایا گیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق 3 ارب 16 کروڑ کے تحفوں کی قیمت پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ لگائی گئی

نصف رقم یعنی 90 لاکھ ادا کرکے تحائف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے رکھ لیے۔

نیب رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام پاکستان میں موجود ہی نہیں ہے

تحائف کی قیمت لگانے کے سلسلے میں انڈسڑیز اینڈ پروڈکشن ڈویژن سے بھی رابطہ کیا گیا،ایف بی آر، کلیکٹوریٹ آف کسٹمز کی کمیٹی نے تحائف قیمت لگانے سے معذوری ظاہر کردی تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں