
ملک بھی میں کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی جاری ہے، جس میں متعداد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی لاہور اورمیانوالی سے مسترد کیے گئے۔
ریٹرننگ افسر این اے 122 کے مطابق بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں
این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی اور خرم لطیف کھوسہ سمیت 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔
شاہ محمود، ان کے بیٹے اور بیٹی کے کاغذات مسترد
شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151، این اے 214 تھرپارکر اور حلقہ پی پی 218 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔
این اے 57 سے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
بدین کے حلقہ این اے 223 سے جے ڈی اے کی امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور شوہر ذوالفقار مرزا کے بھید کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔
