
پشاور: الیکشن کمیشن کے وکیل نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلے پر پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کردی۔
وکیل الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جن میں سے ایک درخواست پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق ہے۔
الیکشن کمیشن نے ایک اور درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ چھٹیوں کے دوران ہی ڈویژنل بینچ بناکر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیاجائے۔
