انتخابی نتائج جاری کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کی میڈیا کو سخت ہدایات

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران قومی میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ میڈیا پر نشر نہیں کیا جائے گا

یہ بھی لازمی ہے کہ نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں جنھیں آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی میڈیا میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خود مختاری اور سکیورٹی کے خلاف تعصب پر مبنی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے بیانات یا الزامات جن سے قومی اتحاد، امن و امان کی صورت حال کو خطرہ ہو کو نشر نہیں کیا جائے گا۔میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں میں کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہو گا جو کسی امیداوار، سیاسی جماعت پر صنف، مذہب اور برادری کی بنیاد پر ذاتی حملہ ہو، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں