
اسٹیٹ بینک اف پاکستان نے فہمیدہ مرزا کو بینک ڈیفالٹر قرار دیکر رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی
پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو نااہل قرار دینے کے لئے اعتراضات صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرادیئے،اعتراضات پیپلز پارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں،سعدیہ جاوید نے اسٹیٹ کی بینک کی رپورٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادی
سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فہمیدہ مرزا 21 کروڑ سے زائد کی بینک ڈیفالٹر ہیں، کوئی بینک ڈیفالٹر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا،سندھ ہائیکورٹ بھی بینک کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی سعدیہ جاوید کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے بھی فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو بینک ڈیفالٹر قرار دے رکھا ہے۔فہمیدہ مرزا کے خواتین کی مخصوص نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کیئے جائیں۔
