انتخابات میں نگراں حکومت کوغیر جانبدار ہونا چاہیے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا نگراں حکومت انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر وکلا کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات اور مشاورت سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کو عمران خان سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات کروائی جائے۔

دوراں سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ انتخابات کے لیے مشاورت کی اجازت بنیادی حق ہے، انتخابات میں نگراں حکومت کوغیر جانبدار ہونا چاہیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں