پولیس نے مجھے لاتیں گھونسے مارے، شاہ محمود کمرہ عدالت میں آبدیدہ

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں پولیس تشدد کا بیان دیتے ہوئے روپڑے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سید جہانگیر علی نے شاہ محمود کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا، جج نے کمرہ عدالت میں ان کی ہتھکڑی کھلوا دی۔

پراسیکیوشن ٹیم نے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے نو مئی کو عوام کو احتجاج کے لئے اکسایا۔

شاہ محمود قریشی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ مجھے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا، ایس ایچ او جمال نے مجھے لاتیں اور گھونسے مارے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پولیس تشدد کا بیان دیتے ہوئے روپڑے۔

عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں