
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔
چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں اس ہفتے توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت ممکن نہیں۔
قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کم ازکم 3 رکنی بینچ کو یہ کیس سننا چاہیے، صرف 2 ہی جج دستیاب ہیں، دو رکنی بینچ آپ کوعبوری ریلیف بھی نہیں دے سکتا
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا نااہلی سے متعلق فیصلہ معطل ہونے سے سزا معطل نہیں ہوتی، ایسی کوئی عدالتی نظیر نہیں ہے۔
