
8فروری کے عام انتخابات کیلئے تیاریان حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں،کاغذات نامزدی جمع کرانے کا عمل آج سے شورو ہوگیا ہے، امیدواروں کی حتمی فھرست 23 ڈسمبر کو جاری ہو جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 30 ہزار روپے ناقابل واپسی ہے، صوبائی اسمبلی کے میمبر کی فیس 20 ہزار روپے ناقابل واپسی ہے۔
کاغذات نامزدگی صبح 8:30 سے سہ شام 4:30 تک جمع کرائے جاسکیں گے۔نامزدگی کاغذات کیساتھ تجویز اور تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپی منسلک کرنا ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امید وار کو تین سال کا انکم ٹیکس ریٹرن منسلک کرنا ہوگا، پاسپورٹ کی مکمل کاپی کی نقول کاغذات نامزدگی کیساتھ منسلک کرے گا۔
