امید ہے الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال سے نہیں گھبرائے گا،عاجز دھامرہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں جس میں ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، حملو کی پرزور مزمت بھی کرتے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر شہلا رضا  و دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پی پی پی  میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاجز دھامرہ نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ پنجاب آپ کے کلیے نوگو ایریا ہے مگر اس کے باوجود ہم نے الیکشن میں حصہ لیا، ہمیں امید ہے ایسے صورتحال میں الیکشن کمیشن نہیں گھبرائے گا

ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی کارکن کی طور پر مجھے خدشہ ہے کہ یہ درخواستیں الیکشن کمیشن میں آتی رہیں گی، تنقید کرنے والے یہ نہیں بتاتے کے این ایف سی کے پیسے آپ کے پاس آتے ہیں۔

عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ ہم چیلئنج کرتے ہیں کے آپ ہمارا مقابلہ ترقیاتی کاموں میں اور میں اس حوالے سے مناظرہ کرنے کیلئے بھی تیار ہوں۔

قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عاجز دھامرہ نے کہا کہ فرمائشی پروگرام تو آپ کو پورے ہورہے ہیں، آپ کو پتا نہیں کے آپ کس کے اتحادی بننے جا رہے ہیں۔عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کھاد کی قلت پیدا کی گئی ہے،جس کا نتیجا پورا ملک آنے والے دنوں میں بھگتے گا، کھاد کی قلت ختم نہ کی گئی تو پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں سے مل کے دھرنے دے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں