سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والا گرفتار

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں ملزم واصف کاظمی کا سیاسی پارٹی سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے.

ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی پارٹی اور عادل راجہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ سابقہ خاتون ایم این اے اور عادل راجہ پاک فوج کے خلاف مواد پوسٹ کرنے کےلیے بھیجتے ہیں.

اس نے یہ بھی بتایا کہ عادل راجہ اور مخدوم شہاب الدین سے برطانیہ میں ایک دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی۔ عادل راجہ اور سیاسی پارٹی نے ملکی اداروں کے خلاف مہم چلانے کےلیے منظم ٹیم بنا رکھی ہے.

ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ واصف کاظمی نے عدالت کے سامنے نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر معافی مانگ لی ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں