
الیکشن کمیشن کی اپیل پر سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سماعت کی، جس میں جسٹس سردار طارق مسعود اور منصور علی شاہ شامل تھے۔
سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر کے آئندہ آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق درخواستوں پر کارروائی نہ کرنے کی ہدایت بھی کی
بیرسٹر عمیر نیازی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا انعقاد آئین کا تقاضہ ہیں، ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے متضاد ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آج رات بارہ بجے تک انتخابی شیڈول جاری کرے۔
حکم نامے کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی آج ہی شیڈول جاری کرینگے، پیر کو ڈی آر اوز آر آوز تربیت کا دوبارہ آغاز کرینگے۔
اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی
جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن بھی ملاقات میں شریک تھے، اٹارنی جنرل منصور عثمان نے بھی شریک ہوئے۔
