
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 رکنی پارلیمان میں 153 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا
امریکا اور اسرائیل سمیت 10 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 23 ممالک ووٹنگ کے عمل سے غیرحاضر رہے۔
مخالفت میں ووٹ دینے والے ممالک میں امریکا، اسرائیل، آسٹریا، پیراگوئی، پاپوا نیوگینی، لائبیریا اور مائیکرونیشیا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
دوسری جانب حماس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں سیز فائر کی قراردادکی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے
