سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کو بری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ  نے سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت نے العزیزیہ ریفرنس واپس احتساب عدالت کو بھیجنے کی استدعا مسترد کی۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے  انہیں کیس میں بری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی 11 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں بری کیا، العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد کو بری کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں